اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے سے پہلے ہی اترپردیش اور پنجاب میں مٹھائی
کی دوکانوں پر رونق بڑھ گئی ہے۔ ایک طرف جہاں اترپردیش میں مٹھائی کے
دکانداروں نے جمعہ سے ہی سینکڑوں ٹن لڈو بنانے میں شروع کردئے ہیں، وہیں
دوسری طرف پنجاب میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے جشن کی تیاری پوری
کرلی ہے۔ ایگزٹ پول کے نتائج دیکھ کر دونوں جماعتوں نے لڈو، ڈھول اور
پٹاخوں کے آرڈر ایڈوانس میں دے دیے ہیں۔
اتر پردیش میں دکانداروں کے پاس فی الحال کسی بھی سیاسی پارٹی کی طرف سے
کوئی آرڈر تو نہیں آیا ہے ، لیکن دکانداروں نے اپنی تیاری مکمل کر رکھی
هے۔ تاكہ اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر مٹھائی دستیاب کرا سکیں۔میرٹھ کے
صدر بازار علاقہ میں مٹھائی کی دکان چلانے والے ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ
وہ ایسی تیاری کر رہے ہیں کہ اگر کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے اچانک 50 کلو
لڈو تک کا آرڈر بھی آ جائے ، تو وہ لڈو فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
دکان پر کئی ایسے صارف بھی آ رہے ہیں ، جو دس دس کلو بیس بیس کلو لڈو لے
کر جا رہے ہیں ۔ تاکہ ان کی پسندیدہ امیدوار جیسے ہی جیتے ، وہ اپنے محلے
میں مٹھائی تقسیم کرسکیں ۔ یہی نہیں
دوکاندار کا بھی کہنا ہے کہ اگر ان کی
پسند کی پارٹی جیتی تو وہ پورے بازار میں لڈو بٹوائیں گے۔
ادھر پنجاب میں ایگزٹ پول کے نتائج سے کانگریس اور عام آدمی پارٹی میں
خوشی کی لہر ہے۔ دونوں پارٹیوں نے جشن کی تیاری پوری کر لی ہے۔لدھیانہ کے
سول لائنس کے مشہور مشٹھان اسٹورس میں لڈو کے کافی آرڈر بک ہوچکے ہیں۔ لڈو
انتخابی نتائج کے بعد جشن میں تقسیم کئے جانے ہیں۔ تقریبا مٹھائی کی سبھی
دکانیں میں یہی نظارہ ہے۔
لدھیانہ میں لولی سويٹس کے مالک کے مطابق ان کے پاس سیاسی جماعتوں کے لڈو
کے آرڈر آئے ہیں ۔ ان كا کہنا ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں نتائج
والے دن لڈو کم پڑ گئے تھے۔ لہذا اس مرتبہ زیادہ تعداد میں بنوائے جا رہے
ہیں۔عام آدمی پارٹی کی اتحادی پارٹی لوک انصاف پارٹی نے دس کوئنٹل سے
زیادہ لڈو اور ناچنے کے لئے ڈھول وغیرہ کا آرڈر دیا ہے۔ وہیں کانگریس نے
لڈو اور ڈھول کے ساتھ ساتھ آتش بازی اور پٹاخے کا آرڈر دے کر جشن کی
پلاننگ کر لی ہے۔
فی الحال اکالی بی جے پی اتحاد نے نتائج کو لے کر جشن کی تیاری کے بارے میں
بولنے سے خاموشی اختیار کر لی ہے ، لیکن کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے
جیت کے دعوے جاری ہیں۔